ابنا: رامین مہمان پرست نےشہیدوں کےاہل خاندان سےاظہارہمدردی کرتےہوئےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ناوابستہ تحریک کےسربراہ کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی زيرنگرانی عالمی اداروں سےتوقع رکھتاہےکہ وہ ملت فلسطین کےسلسلےمیں اپنی ذمہ داری نبھائيں اورغزہ پٹی پرصہیونی جرائم کی مذمت کرتےہوئےاس طرح کےواقعات کوروکیں۔
وزارت خارجہ کےترجمان نے بحرین میں سیاسی قیدیوں کوآل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدالت کی جانب سےسزا سنائےجانےپرسخت تشویش کااظہارکرتےہوئےان فیصلوں کو بحرینی عوام کی پرامن تحریک سےنمٹنےاوراسےکچلنےکی لاحاصل اورغلط پالیسی کاتسلسل قراردیا۔
رامین مہمان پرست نےبحرین میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی بھی مذمت کی اوراس ملک کےحکمرانوں سےعوام کےبنیادی حقوق کی پابندی کامطالبہ کیا۔
مہمان پرست نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نظرمیں بحرین کےبحران کاواحد راہ حل اوراس ملک میں امن وثبات کی بحالی کاواحدراستہ حکومت کی جانب سےعوام کےجائزمطالبات کوپوراکیاجاناہے۔
درایں اثنااسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نےترکی میں اسلحےکےایک گودام میں دھماکےکےنتیجےمیں ہلاک ہونےوالے افراد کےاہل خاندان کےساتھ ہمدردی کااظہارکیاہے۔
رپورٹ کےمطابق رامین مہمان پرست نے جمعرات کےدن ترکی کےشہرافیون میں اسلحےکوگودام میں ہونےوالےدھماکے پرترک حکومت اورعوام سے ہمدردی کااظہارکیاہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کوترکی کےافیون شہرمیں اسلحےکےگودام میں ہونےوالےدھماکےکےنتیجےمیں کچہ شہری ہلاک اورزخمی ہوگئےہيں ۔
.....
/169