3 ستمبر 2012 - 19:30

بحرین کے عوام نے سیاسی قیدیوں کے حق میں اور حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا: بحرینی عوام نے کل حفص کے علاقے میں سیاسی قیدیوں کی حمایت میں جلوس نکالا ۔ مظاہرین نے عوام کے تشدد پر مبنی حکومت کی پالیسی کی مذمت کی۔ بحرین کے مظاہرین کا کہنا ہےکہ آل خلیفہ کی جیلوں میں متعدد ایسے افراد قید ہیں جنھوں نے کسی بھی جرم کا ارتکاب نہیں کیا ہے اور ان کی گرفتاری کی واحد وجہ مظاہروں میں شرکت کرنا ہے۔
دوسری جانب بحرینی قیدیوں کو جیلوں میں بہت ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ آل خلیفہ کے کارندوں کے تشدد کے باعث متعدد قیدی شہید ہوچکے ہیں۔
دو دن قبل بھی منامہ میں سیاسی قیدیوں کی حمایت میں وسیع پیمانے پر جلوس نکالا گیا تھا۔

.....

/169