ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے ایران پر ممکنہ حملے کے بارے میں صہیونی ریاست کی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکام ایران سے خوف کے باعث دھمکیاں دےرہے ہیں اور یہ انکی شدید تشویش کی علامت ہے –رحیمی نے تاکید کی کہ صہیونی حکام کو یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ وہ کس ملک کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اور تہران میں منعقدہ ناوابستہ تحریک کے اجلاس کے موقع پر بھی رکن ممالک نے صہیونی ریاست کے مدّ مقابل کھڑے ہونے پر تاکید کی-ایران کے نائب صدر نے تہران میں ناوابستہ تحریک کے اجلاس کےکامیاب انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست نے اجلاس کو ناکام بنانے کےلئے بہت کوشش کی لیکن انکی ساری کوششیں ناکام ہوئیں.
..............
/169