3 ستمبر 2012 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہاہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کو جنگ بہت مہنگی پڑےگی اور اسرائیل کو اس جنگ سخت تباہی کاسامنا کرنا پڑےگا۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہاہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کو جنگ بہت مہنگی پڑےگی اور اسرائیل کو اس جنگ سخت تباہی کاسامنا کرنا پڑےگا۔

انھوں نے کہا کہ تازہ جنگ کی صورت میں اسلامی مقاومت کے جوان مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرکے انھیں آزاد کرالیں گے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ اسرائيل پورے خطے میں جنگ کے شعلے بھڑکانا چاہتا ہے اور ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو زبردست نقصان کاسامنا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ اس جنگ میں ہم صرف دفاع پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ اپنے تمام وسائل سے استفادہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی عوام اوراعلی حکام ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ کی مسلسل مخالفت کررہے ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ اس جنگ میں اسرائیل کو تباہی کاسامنا کرنا پرےگا۔

.....

/169