ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے دعوی کیا کہ طالبان جنگجوؤں نے آج پکتیکا صوبے کے ارغون ضلع کے پیرکوتی علاقے میں ایک امریکی گاڑی کو سڑک کے کنارے نصب بم سے تباہ کیا جسکے نتیجے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے –
اسکے ساتھ ہی مجاہد نے کابل کے مغرب میں واقع وردک صوبے میں افغان پولیس اہلکاروں پر حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کے "عالم کوری " علاقے میں ایک دھماکے کےنتیجے میں دو افغان پولیس ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا –
نیٹو اور افغانستان کے حکومتی ذرائع نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے –
دوسری جانب افغانستان کے سیکوریٹی ذرائع نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک کے مختلف علاقوں میں 13 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے – افغان وزارت داخلہ کے مطابق تخار، قندوز، قندهار، لوگر، غزنی، خوست، فراه اور هلمند میں 13 طالبان ہلاک اور 13 دیگر گرفتار ہوگئے ہیں –
ادھر قندوزکے پولیس ترجمان سرور حسینی نے آج اعلان کیا کہ پولیس اہلکارون نے قندوزکے "بندر خان آباد" میں طالبان کمانڈر ملا نیاز محمد عرف قاری احسان کو ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا جس پر 16 عام شہریوں کو ہلاک کرنے اور بعض دیگر کو اغوا کرنے کا الزام ہے -.....
/169