ابنا: مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور اس پر حکومتی اداروں کی خاموشی کے خلاف چائنہ چوک سے نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو بعد ازاں احتجاجی دھرنے کی شکل اختیار کر گیا۔
ریلی میں مجلس وحدت مسلمین اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں اور حامیوں سمیت متعدد مذہبی و سیاسی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے اراکین شریک تھے- اس موقع پر مظاہرین نے پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی پر حکومتی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی اور دہشتگردون کے خلاف زبردست نعرے لگائے –
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کی ایک سنگین سازش ہے، ملک دشمن عناصر پاکستان کی سالمیت کو خطرات میں دھکیلنے کے درپے ہیں جن کا راستہ روکنا ضروری ہے۔
ریلی کے اختتام پر نیشنل پریس کے سامنے غیر معینہ مدت کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔.......
/169