اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مرسی نے اپنے بیان میں اس بات پر تاکید کی کہ مصر غیر وابستہ تحریک کی آئندہ سرگرمیوں کے لئے ایران سے بھرپور تعاون کرے گا۔مصری صدر نے کہا: " غیر وابستہ تحریک کےسولہویں اجلاس کا عنوان " مشترکہ عالمی انتظامیہ کی زیر نگرانی پائدار امن" ممبر ممالک کو ایک دوسرے سے جڑے رہنے کی ضرورت کی یاد دلاتا ہے۔"انہوں نے تاکید کی: "ہمیں چاہیے کہ ہم غیر وابستہ تحریک کےسولہویں اجلاس کے عنوان " مشترکہ عالمی انتظامیہ کی زیر نگرانی پائدار امن" کی مکمل پابندی کرتے ہوئے عالمی اور بین الاقوامی نظام میں ایک موثر اور فعال سائیڈ کی حیثیت حاصل کرلیں۔"......./220