27 اگست 2012 - 19:30

شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ امریکہ ان کے ملک میں جنگ کی آگ بھڑکانے میں مشغول ہے۔

ابنا: ولید معلم نے برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ کو د‏ئیے گئے  انٹرویو میں کہا کہ امریکہ، شام کے خلاف سرگرم عمل دہشتگردوں کی سب سے زیادہ حمایت کررہا ہے۔ شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ، شام میں بحران پیدا کرکے علاقے میں دمشق اور تہران کے اثر و رسوخ کو کم کرنا چاہتا ہے۔ شام کے وزیر خارجہ نے بروکینگز انسٹی ٹیوٹ کی تحقیقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک پہلے ہی سے اس کوشش میں تھے کہ شام ایران اور حزب اللہ و حماس کے تعلقات کو شام میں بحران کا سبب ظاہرکریں۔ بروکینگز انسٹی ٹیوٹ نے امریکی حکومت کو سفارش پیش کی ہے کہ ایران کو کنٹرول کرنے کےلئے اسے شام سے آغاز کرنا ہوگا۔ شام کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ  دمشق کے مخالف دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کرکے دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے۔ شام میں امریکہ اور  صہیونی ریاست کے پٹھو مغربی اور عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔

.......

/169