ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے کہا کہ طالبان نے آج صبح پروان صوبے کے بگرام شہر کے شیخانی علاقے میں امریکی فوجیوں کے ایک ٹینک کو دھماکے سے تباہ کیا جسکے نتیجے میں 6 غیرملکی فوجی ہلاک ہوگئے –
طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی دعوی کیا ہے کہ کل رات ہلمند صوبے کے گرشک شہر کے "ملا ظاہر ماندہ" اور "غولی" کے علاقوں میں طالبان جنگجوؤں نے دو امریکی ٹینکوں کو دھماکے سے تباہ کیا جن میں موجود 7 فوجی ہلاک ہوگئے – احمدی نے مزید کہا کہ ان دھماکوں میں مزید 3 امریکی بھی زخمی ہوگئے –
نیٹو ذرائع نے ابھی تک ان دعووں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے -
.......
/169