21 اگست 2012 - 19:30

عید کے پرمسرت موقع پر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کرکے فلسطینیوں کو زدوکوب کیا اور متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ادھریہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے اسرائیلی فوج کی نگرانی میں مغربی کنارے کے مختلف شہروں پر حملے کیے، نابلس کے گاؤں فرعطہ میں ایک گھر کو آگ لگا دی گئی۔

ابنا:ذرائع نے بتایا کہ عید کے ایام میں بھی اسرائیل نے مغربی کنارے کےمختلف شہروں میں چیک پوسٹوں پر فلسطینیوں کی آمد و رفت بند کیے رکھی، جنین میں شہر کے ایک معروف اسکول کے ڈائریکٹر 52 سالہ ولید محمود مصری کی کار روک کر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ وہ اپنے گھر والوں سے ملنے جا رہےتھے۔ ذرائع کے مطابق انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر عید کے روز مختلف علاقوں سے انتہاء پسند یہودی جتھوں کی جانب سے فلسطینی املاک پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نابلس کے ایک مغربی گاؤں فرعطہ میں ایک یہودی گروہ علی الصبح ایک گھر کو آگ لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

یہودی آبادی کاری امور کے ڈائریکٹر غسان ڈگلس نے بتایا کہ انتہاء پسندوں نے گھر میں داخل ہو کر آگ لگا دی اور مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ حفات جلعاد نامی یہودی بستی سے آنے والے حملہ آوروں کی تعداد بارہ تھی۔ جنہوں نے شہری فریدہ عودہ کے گھر کو نذر آتش کردیا۔.......

/169