ابنا: سرگئي لاوروف نے شام کے ٹی وی چینل سےگفتگو میں کہا ہے کہ روس کے ساتھ شام کے وفد کے مذاکرات نہایت مفید رہے ہیں اور روس ہمہ گير مذاکرات کے تناظر میں ملت شام کے ہر فیصلے کی حمایت کرنے پر آمادگي رکھتا ہے۔ سرگئي لاوروف نے کہا کہ شام میں قومی مصالحتی کے بارے میں کئے گئے مذاکرات بڑے مفید رہے ہیں لیکن قومی آشتی کے لئے ہمہ گير حمایت لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کےبحران کی راہ حل یہ ہے کہ شام والے اپنے حق خودارادیت کا استعمال کریں اور روس ملت شام کے ہر فیصلے کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔
......./169