20 اگست 2012 - 19:30

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے ایک اور حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

ابنا: سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں پاک افغان سرحد کے نزدیک تحصیل شوال کے گاؤں مال گرگس میں 2 گاڑیوں پر 4 میزائل داغے گئے جن میں سوار7 افراد ہلاک ہو گئے ۔امریکی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقعہ اس علاقے میں طالبان اور القاعدہ انتہا پسند موجود ہیں ۔ شمالی وزیرستان میں 24 گھنٹے کے دوران یہ دوسرا ڈرون حملہ تھا ۔ پہلا ڈرون حملہ بھی کچھ گھنٹے قبل اسی علاقے میں ایک کیمپاؤنڈ پر حملہ کیا گیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

ادھر پاکستان نے شمالی وزیرستان میزائل حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ دفتر خارجہ نے میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف قرار دیا ۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ میزائل حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں اور انہیں بند ہونا چاہئے ۔

.......

/169