16 اگست 2012 - 19:30

سعودی عرب میں آل سعود کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔

ابنا: سعودی عرب میں عوام نے گذشتہ شب الشرقیہ میں احتجاجی مظاہرے کرکے آل سعود کے خلاف نعرے لگائے اور سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ ادھر دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع ایک شہر میں ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیاسی قیدیوں کی رہائي کامطالبہ کیا۔ عوام نے اس شہر کی ایک مسجد میں اجتماع کرکے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ سعودی سکیورٹی کارندوں نے مظاہرین پر حملہ کرکے انہیں منتشرکرنے کی کوشش کی۔ یاد رہے سعودی عرب میں بھی اسلامی بیداری کے آغاز سے مظاہرے شروع ہوچکے تھے لیکن آل سعود نے وحشیانہ طریقے سے مظاہروں کو کچل کر  مغرب کی حمایت سے اپنے ملک کے حالات کو عالمی میڈیا میں سنسر کردیا۔ سعودی عرب کے حکام اپنے ملک کے حالات کو سنسر کرنے کےلئے مغربی میڈیا کو بڑی بھاری رقمیں رشوت کے طور پر دیتے ہیں۔

.......

/169