11 اگست 2012 - 19:30

رمضان المبارک کا آخری عشرہ:مہنگائی کے باعث عیدالفطر کے لئے شاپنگ کا پھیکا پڑ گیا ۔ بازاروں کی رونقیں بڑھ گئی لیکن خریدار کوئی نہیں، لوگوں کے کم رش نے تاجروں کو حیران کردیا.

ابنا: رمضان المبارک کو الوداع اور عید الفطر کا استقبال میں تقریبا ایک ہفتہ رہ گیا ہے لیکن مہنگائی جانے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اتوار بازاروں میں خریداری کے لئے جانے والے بھی پریشان، خوشیاں خریدنا مشکل ہوگیا۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عیدالفطر کی تیاریاں عروج پر پہنچ جاتی ہیں۔ لیکن مہنگائی نے شاپنگ کا رنگ پھیکا کر دیا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد جوعموما افطاری کے بعد مارکیٹوں اورشاپنگ سینٹرز میں خریداری کی غرض سے پہنچ جاتی تھی، اس بار صورتحال اس کے برعکس ہونے کی وجہ سے بازاروں کی رونقیں توبرقرار ہیں، مگرخریدار مہنگائی کے ہاتھوں بے حد پریشان ہیں۔ جوں جوں عید قریب آرہی ہے بازاروں میں رش کے باوجود معمول سے کم خریداری نے تاجروں کو بھی حیرت زدہ کردیا ہے، دکاندار بھی عوام کی قوت خرید میں کمی سے پریشان ہیں۔ مہنگائی نے لوگوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے، جہاں لوگ کئی کئی چیزیں خریدتے تھے، اب کوئی ایک چیز خریدتے وقت بھی دس دس بارسوچنے پر مجبور ہیں۔ اسلام آباد ، لاہور ، کراچی کے مختلف سیکٹروں اور علاقوں میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے بازاروں میں مہنگائی نے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔جبکہ عوام کی ریلیف دینے کے حوالے سے حکام کے دعوے ناکام ہو کر رہ گئے ہیں۔

.......

/169