11 اگست 2012 - 19:30

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ہونے والے فسادات کے خلاف ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق سنیچر کو جنوبی ممبئی کے علاقے آزاد میدان میں ہزاروں افراد آسام میں ہلاکتوں کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ مظاہرین نے کئی بسوں کونقصان پہنچایا۔ اطلاعات کے مطابق ان پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم پچپن افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو نے بعد میں ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

.......

/169