9 اگست 2012 - 19:30

تہران. . . .پاکستان نے کہا ہے کہ شام ميں بيروني مداخلت پہلے سے خراب صورت حال کو مزيد پيچيدہ کردے گي.

ابنا: يہ بات وزير خارجہ حنا رباني کھر نے تہران ميں شام کے موضوع پر مشاورتي وزارتي اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہي. انہوں نے شامي حکومت اور اپوزيشن گروپوں پر زور ديا کہ وہ عوام کي سلامتي کے لئے تحمل سے کام ليں. شام ميں عدم استحکام کے پورے خطے ، مسلم امہ اور دنيا کے لئے سنگين نتائج برامد ہوں گے. يہي وقت ہے کہ شام ميں خوں ريزي روکنے کے لئے مسئلے کا سب کے لئے قابل قبول حل تلاش کيا جائے. حنا رباني کھر نے کہا کہ شام کے بارے ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے کوفي عنان کے استعفے سے پاکستان کو شديد مايوسي ہوئي ہے. کوفي عنان کے چھ نکاتي منصوبے سے شام ميں امن کي اميد پيدا ہوگئي تھي.

.......

/169