ابنا: امریکی مصنف وبسٹر گریفین نے پریس ٹی وی کو آج دیئے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ شام میں حکومت مخالف بغاوت اور شامی فوجیوں کے قتل عام میں سی آئی اے ملوث ہے اور اس کی خفیہ فوج حکومت مخالف باغیوں کے روپ میں شامی فوج سے لڑ رہی ہے۔اس امریکی مصنف نے مزید کہا ہے کہ شام میں سائنسدانوں کو قتل کرنے میں بھی سی آئی اے کی خفیہ فوج ملوث ہے کیونکہ امریکہ ان سائنسدانوں کو شام کے صدر بشار اسد کا حامی تصور کرتا ہے – انہوں نے 18 جولائی کی دہشتگردانہ واردات میں بھی ، جس میں شام کے وزیر دفاع اور بعض اعلی عہدیدار جاں بحق ہوگئے اسی امریکی خفیہ فوج کو ملوث بتایا.
.......
/169