8 اگست 2012 - 19:30

کوئٹہ کے علاقے رندگڑھ ميں ايک مکان ميں چھاپے کے دوران بارودسے بھري گاڑي پکڑلي گئي جس کے نتيجے ميں تخريب کاري کا بڑا منصوبہ ناکام بنادياگيا، کاروائي ميں تين مبينہ دہشت گردوں کو بھي گرفتارکرلياگيا.

ابنا: پوليس کے مطابق پوليس اور ديگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے رندگڑھ ميں ايک مکان پر چھاپہ مارا جس کے دوران وہاں بارود سے بھري گاڑي کو قبضے ميں لے لياگيا، برآمد ہونے والے دھماکہ خيز مواد اور ديگرسامان ميں دھماکہ خيز مواد سے بھرے چا ر سلنڈروں سميت چھ سلنڈرز،مختلف قسم کے37 راکٹ، ايک خودکش جيکٹ، 15ريمورٹ کنٹرول و ديسي ساختہ بم، 5رول پراما کارڈز،تين ايس ايم جي راونڈزاور ديگر سامان شامل ہے، برآمد ہونيوالے سامان ميں متعدد ڈيٹونيٹرزکے علاوہ پوليس کي چار درجن سے زائد وردياں بھي ملي ہيں کاروائي ميں تين ملزمان کو بھي گرفتار کياگيا ،برآمد ہونے والے دھماکہ خيز مواد کو بعد ميں بم ڈسپوذل اسکواڈ نے ناکارہ بناديا. کاروائي ميں گرفتارملزمان سے مزيد تفتيش جاري ہے، جن ميں قتل اور اقدام قتل کي متعدد وارداتوں ميں مطلوب ايک اشتہاري ملزم بھي شامل ہے.

.......

/169