7 اگست 2012 - 19:30

لندن اولمپيک ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے کھلاڑيوں نے ايک بارپھر سونے اور چاندي کے کئي تمغے جيت کر اپنے ملک کا پرچم بار بار اولمپيک ہال ميں لہرايا -

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران نے پہلي بار اولمپيک کھيلوں گريکو رومن کشتي ميں پہلا مقام حاصل کيا گريکو رومن کشتي ميں ايران نے مجموعي طور پر سونے کے تين تمغے حاصل کئے ايران کي طرف سے حميد سوريان ، اميد نوروزي اور قاسم رضائي نے گريکو رومن کشتي ميں سونے کے تمغے جيتے -

دوسري طرف کل رات ہي ايران کے بہداد سليمي نے ويٹ لفٹنگ مقابلوں ميں مجموعي طور پر چار سو پچپن کلوگرام وزن اٹھا کر دنيا کا سب سے زيادہ طاقتور شخص بننے کا اعزاز ايک بار پھر حاصل کيا اور اپنے گلے ميں سونے کا تمغہ لٹکايا -  لندن کے آکسل ہال ميں ہونےوالے ان مقابلوں ميں بہداد سليمي نے يہ کارنامہ انجام ديا جبکہ ايران کے ہي سجاد انوشيرواني نے مجموعي طور پر چارسو انچاس کلوگرام وزن اٹھا کر دوسري پوزيشن حاصل کي ان مقابلوں ميں  روس کے اليکوف نے تيسري پوزيشن حاصل کي –اولمپيک کے ويٹ لفٹنگ مقابلوں کي تاريخ ميں ايسا پہلي بار ہوا ہے کہ ايک ہي ملک کے دو کھلاڑيوں نے پہلا اور دوسرا مقام حاصل کيا - اس درميان ايتھليٹکس کے ڈيکسس تھرو مقابلے ميں ايران کے احسان حدادي نے شاندار کا کردگي کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندي کا تمغہ حاصل کيا - لندن اولمپيک مقابلوں ميں ايران اب تک  سونے کے چار چاندي کے تين اور تانبے کا ايک تمغہ حاصل کرکے مجموعي طور پر آٹھ تمغے حاصل کرنے ميں کامياب ہوا ہے –اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے ايک بار پھر اپنے تہنيتي پيغام ميں اولمپيک کھيلوں ميں ايراني کھلاڑيوں کي شاندار کارکردگيوں پر انہيں شاباش دي ہے -

.......

/169