7 اگست 2012 - 19:30

افغانستان کے شہر مزار شریف کی ایک اہم شاہراہ کا نام ایران کے شہید صحافی محمود صارمی کے نام پر رکھا جائے گا۔ ریڈیو تہران کی دری سروس کے مطابق مزار شریف کی شہری کونسل نے ایرانی سفارتکاروں اور صحافی کی شہادت کی برسی کے موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ شہر مزار شریف کی ایک اہم شاہراہ کا نام ایران کے کسی شہید کے نام پر رکھا جائے گا۔

ابنا: مزار شریف کے مقامی حکام نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی شہدا کی قربانی ایران اور افغاں قوموں کے نزدیک ہونے کا سبب بنی ہے۔ یاد رہے آٹھ اگست انیس سو اٹھانوے میں طالبان دہشتگردوں نے مزار شریف پر قبضہ کرنے کےبعد اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پر وحشیانہ حملہ کیا تھا جس میں صحافی محمود صارمی ایرانی سفارتکاروں کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔ اس دن کو ایران میں روز صحافی کے نام سے موسوم کیا گيا ہے۔

.......

/169