7 اگست 2012 - 19:30

مصر کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹروں نے سینائی کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بیس شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

ابنا: حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں نے سینائی کے علاقے العریش میں میزائل داغے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے یہ حملہ اس حملے کے بعد کیا جس میں مسلح افراد نے العریش میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز العریش ہی میں سولہ سرحدی گارڈز ہلاک کردیے گئے تھے۔

.......

/169