ابنا: پاکستان ميڈيکل ايسوسي ايشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر سلطان ترين نے جيو نيوز کو بتاياکہ ڈاکٹر غلام رسول کو آٹھ روز قبل اغوا کيا گيا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز مسلسل احتجاج کر رہے ہيں ليکن انکي کوئي شنوائي نہيں ہو رہي ہے . سول اسپتال اور بولان ميڈيکل اسپتال سميت تمام سرکاري اور نجي ہسپتا لوں ميں مکمل سروسز معطل ہيں انھوں نے کہاکہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کا فرض تو ادا نہيں کر سکي اسکے ساتھ ساتھ کوئي بھي حکومتي نمائندہ ڈاکٹروں کي داد رسي کيلئے نہيں آيا انھوں نے حکومتي رويہ کي مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرغلام رسول کي بازيابي تک انکا احتجاج جاري رہيگا اور اس ميں مزيد شدت لائي جائے گي دوسري جا نب ڈاکٹروں کي ہڑتال کے باعث مريضوں بالخصوص اندروان بلوچستان سے آنے والے افراد کو شديد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے .
.......
/169