5 اگست 2012 - 19:30

ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے امريکہ اور مغربي ملکوں کي دوغلي پاليسيوں پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے امريکہ پر جمہوريت سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام لگايا ہے-

ابنا: چين ميں نامہ نگاروں سے بات چيت کرتے ہوئے ايران کي وزارت خارجہ کےترجمان رامين مہمان پرست نے کہا کہ مغربي ممالک انساني حقوق کا دم تو بھرتے ہيں ليکن انہوں نے فلسطينيوں کے قتل عام پر خاموشي اختيار کر رکھي ہے- انہوں نے کہا کہ دنيا ميں رونما ہونے والے  دہشتگردي کے ہر واقعے ميں مغربي انٹيلي جنس کا ہاتھ نماياں طور پر دکھائي ديتا ہے- ايران کي وزرات خارجہ کے ترجمان نے  کہا کہ امريکہ نے دہشتگردي کے خاتمے کے نام پر اپني فوجيں افغانستان بھيجي تھيں حالانکہ جب سے اب تک ايک لاکھ دس ہزار سے زيادہ لوگ اس ملک ميں مارے جاچکے ہيں اور دہشتگردي ميں کوئي کمي نہيں آئي ہے-......./169