3 اگست 2012 - 19:30

عراق کے دارالحکومت بغداد ميں دو کار بم دھماکوں ميں کم ازکم بارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابنا: ان کار بم دھماکوں ميں جو سنيچر کو ہوئے متعدد  افراد  زخمي بھي  ہوئے ہيں  جبکہ آس پاس کھڑي گاڑيوں ، عمارتوں اور دوکانوں کو بھي نقصان پہنچا ہے۔اس سے پہلے جمعہ کو بھي دہشت گردانہ حملوں ميں گيارہ افراد مارے گئے تھے۔جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے ابوغريب ، الوزيريہ اور مشرقي بعقوبہ ميں فائرنگ کرکے سات سيکورٹي اہلکاروں کو  بھي ہلاک کرديا تھا۔ان حملوں ميں نو سيکورٹي اہلکار زخمي بھي ہوئے تھے۔عراقي ذرائع کا کہناہے کہ عراق ميں دہشت گردانہ کاروائيوں کي سرپرستي امريکا اور سعودي عرب جيسےممالک کررہے ہيں اور وہي دہشت گردوں کو اسلحہ اور پيسے فراہم کرتے ہيں۔

.......

/169