ابنا: شام کي بري فوج نے صوبہ ريف ميں دہشتگردوں کے خلاف فيصلہ کن کاروائي کي اور علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرليا۔شامي فوجي نے حلب کے شمال مغرب ميں واقع علاقے کفرحلب ميں بھي کاروائي کرکے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک اور درجنوں گرفتار کرليا ہے۔شامي فوجي نے گزشتہ ہفتے دارالحکومت دمشق کے نواحي علاقوں ميں بھر پور کاروائي کرکے شہر کو دہشتگردوں سے پاک کرديا تھا اور اب شہر کے مضافاتي علاقوں ميں اکا دکا جھڑپوں کي اطلاعات موصول ہورہي ہيں۔پريس ٹي وي کے مطابق شام کے شمالي شہر حلب کو بھي جسے دہشتگردوں نے اپنا مرکز بنا رکھا تھا، سيکورٹي فورس نے اپنے قبضے ميں لے ليا ہے - شام سے شائع ہونے والے اخبار الوطن کے مطابق شامي فوج کے خصوصي دستے حلب بھيج ديئےگئے ہيں تاکہ دہشتگردوں کے خلاف فيصلہ کن وار کيا جاسکے۔
.......
/169