2 اگست 2012 - 19:30

حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے کہا : معاشرہ کی مشکلات کا تعلق دین و قران سے نہیں ہے بلکہ شرعی قوانین کی مراعات نہ کرنا واحکام اسلامی کی پابندی نہ کرنا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق، رضوی یونیورسٹی کے طالب علموں، اساتذہ اور ملازمین نے مشھد مقدس میں حضرت آیت الله صافی گلپائگانی کی ملاقات کی ۔

اس مرجع تقلید نے اس یونیورسٹی کی فعالیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : توقع ہے کہ حضرت امام رضا، عالم آل محمد صلوات الله علیهم اجمعین کے نام کی یہ یونیورسٹی دنیا کا علمی مرکز ہو، اتنے بڑے نام کی یونیورسٹی کا دنیا میں اسلامی علوم ، تفسیر، حدیث، رجال، اصول، فقہ، اور دیگرعلوم میں شہرہ ہو اوراسلامی دنیا کے فخرکا سبب ہو ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ائمہ علیھم السلام ھر جہت سے «کلهم نور واحد» ہیں مگر امام رضا علیہ السلام نے موقعیت اور فرصت کی بناء پر بہت سارے پوشیدہ علوم سے لوگوں کو آگاہ کیا اور اس وقت علم کے میدان میں ھمارے پاس ذخائرفراوان ہیں ھمارے پاس قران، نہج البلاغہ، کتب اربعہ جیسی کتابیں موجود ہیں کہا : انسان کی حیثیت اس کے علم اور اخلاق کی بنیاد پر ہے، معاشرے میں جس قدر بھی یہ دوصفتیں موجود ہوں گی وہ معاشرہ کامیاب ہوگا ۔

انہوں نے بیان کیا : اگر کوئی حقیقتا علم ومعرفت کی درپہ ہو تو نہج البلاغہ کی ترویج کرے، مکتب «تَعالَوْا إِلى‏ کَلِمَةٍ سَواءٍ بَیْنَنا وَ بَیْنَکُمْ أَلّا نَعْبُدَ إِلّا اللَّهَ وَ لا نُشْرِکَ بِهِ شَیْئاً» و «یا أَیُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْناکُمْ مِنْ ذَکَرٍ وَ أُنْثى‏ وَ جَعَلْناکُمْ شُعُوباً وَ قَبائِلَ لِتَعارَفُوا إِنَّ أَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقاکُمْ» کا مروج ہو، لوگوں کو پہچنوائیں، مکتب اهل بیت علیهم السلام سے لوگ غافل رہ گئے ہیں اس کی معرفی کی جائے، عھد نامہ مالک اشتر جیسے خطوط جس کی قیمت نہیں لگائی جاسکتی سے لوگوں کو آشنا کریں۔

.......

/169