2 اگست 2012 - 19:30

لبنانی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل نے 127 ملین ڈالر کا فوجی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب نے اسرائیل سے 7 جاسوسی طیارے خریدےہیں ۔

ابنا: لبنانی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل نے 127 ملین ڈالر کا فوجی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب اسرائیل سے 7 جاسوسی طیارے خریدے گا۔مشرق وسطی میں فوجی ہتھیاروں کی خرید پر نظر رکھنے والے اداروں کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کے عرب ممالک نے مغربی ممالک سے ہتھیاروں کی خرید میں اضافہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب سر فہرست ہے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیلی کمپنیون سے براہ راست 7 جاسوس طیارے خریدے ہیں جن کی مالیت 127 ملین ڈالر ہے۔

.......

/169