1 اگست 2012 - 19:30

آل خلیفہ کے کارندوں نے مختلف علاقوں میں ملت بحرین کے مظاہروں پر سخت تشدد سے کام لیا۔

ابنا: بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے بدھ کی رات کو چودہ علاقوں میں عوامی مظاہرات پر تشدد ڈھا کر عوام کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ آل خلیفہ کےکارندوں نے مظاہرین پر آنسو گيس کےگولے داغے اور فائرنگ کی۔ امریکی حمایت یافتہ آل  خلیفہ کی حکومت کے تشدد میں پانچ انقلابی زخمی ہوگئے۔ آل خلیفہ کے وحشی کارندوں نے گھروں پر بھی زہریلی گيس کے گولے داغے اور کئي افراد کو گرفتار کرلیا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کی پٹھو آل خلیفہ کی شاہی حکومت انقلابیوں کو دہشتگردی کی الزام میں گرفتار کررہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بحرین کے سکیورٹی کارندوں نے تین انقلابیوں کو بم بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بحرین کی داخلی سلامتی سیل کے ‎سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ  پولیس نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے ان افراد کو گرفتار کیا ہے جو دھماکہ خيز چیزیں بنارہے تھے۔ ادھر جمعیت الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں کےہاتھوں حالیہ دنوں میں دو سوچالیس انقلابی گرفتار ہوئے ہیں۔

.......

/169