ابنا: حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اسلامی جمھوری ایران کے سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف بالخصوص لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کے 33 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کی تجلیل اور قدردانی کئی۔
غضنفر رکنابادی نے سید حسن نصراللہ کو صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کی فتح سالگرہ پر ان کو اسلامی جمہوری ایران کے صدر کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پیش کیا۔
پیغام میں صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مقاومت نے کامیابی کے ساتھ صہیونی ریاست کو شکست دیکر نہ صرف اپنے لئے عزت اور افتخار کا سامان پیدا کیا بلکہ عالمی تکبر اور اس کے حامیوں کو ذلّت و رسوائی کی دھول چٹائی۔
ڈاکٹر احمدی نژاد نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مقاومت تحریک پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہورہی ہے۔
.......
/169