27 جولائی 2012 - 19:30

حزب اللہ لبنان نے صہیونی ریاست کے دو فوجیوں کو گرفتار کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ابنا: قدس نیوز کی رپورٹ کے مطابق المیادین ٹی وی نے حزب اللہ لبنان کی نئي ویڈیو نشر کی ہے جس میں دو صہیونی فوجیوں کی گرفتاری کو دکھایا گيا ہے۔ ان فوجیوں کو دوہزار چھے میں صیہونی حکومت کی تینتیس روزہ جارحیت سے قبل گرفتار کیا گيا تھا۔ ان ویڈیو میں دکھایا گيا ہےکہ  حزب اللہ کے جوان ان دو صیہونی فوجیوں کی گاڑی سے قریب ہوکر فائرنگ کرتے ہیں اور صہیونی فوجیوں کو گرفتار کرلیتے ہیں ۔ یاد رہے حزب اللہ نے تینتیس روزہ جنگ میں صہیونی ریاست کو تاریخی شکست دی تھی جس میں صہیونی ریاست کو شدید نقصان ہوا تھا۔ اس جنگ میں حزب اللہ کے جیالوں نے صہیونی ریاست کے شکست ناپذیر ہونے کا بھر توڑدیا تھا اور جو کام سارے عرب ممالک مل کر انجام دینے سے قاصر تھے وہ کردکھایا۔ اس جنگ میں حزب اللہ کی کامیابی کے بعد سے سید حسن نصراللہ عالم عرب اور اسلامی دنیا کی محبوب ترین شخصیت قرارپائے تھے۔

.......

/169