27 جولائی 2012 - 19:30

صہیونی فوجيوں نے 26 جولائی كو مسجد الاقصٰی پر حملہ كر كے مسجد كے ايك امام جماعت كو گرفتار كرنے كے ساتھ ساتھ اعتكافی حضرات اور نمازيوں كو مسجد سے نكلنے پر مجبور كر ديا ۔

ابنا: مسجد میں بيس سے زيادہ نمازی تہجد كی نماز ادا كر رہے تھے كہ اچانك اسرائيلی پوليس نے مسجد پر حملہ كر ديا اور نمازيوں كو نماز مكمل كرنے كی اجازت بھی نہیں دی ۔

صہیونی پوليس نے مسجد كے امام جماعت كو گرفتار كر كے نا معلوم مقام پر منتقل كر ديا ۔

مسجد الاقصیٰ كے خطيب شيخ محمد حسين نے صہیونی شہريوں كی جانب سے مسجد اقصٰی كی بے حرمتی پر شديد احتجاج كيا ہے ۔

.......

/169