ابنا: لبنان کے ايک اعلي سيکورٹي عہديدار نے بتاياکہ تقريبا پانچ ہزار شامي پناہ گزين جو مسلح دہشت گردوں کي بربريت کي وجہ سے شام سے فرار کرکے لبنان آگئے تھے اب واپس اپنے ملک لوٹ گئے ہيں۔ لبنان کے مذکورہ عہديدار نے کہا کہ شامي پناہ گزيں دہشت گردوں کے مقابلےميں شامي فوج کي کاميابيوں کے بعد اپنے گھروں کو لوٹے ہيں۔
دوسري طرف شامي فوج نے ملک کے دوسر ے بڑے شہر حلب ميں امن و امان بحال کرديا ہے اور شہر کے مضافاتي علاقوں سے بھي دہشت گردوں کا صفايا کرديا ہے شامي فوج نے دمشق کے قريب ديابيہ علاقے کو بھي دہشت گردوں سے خالي کراليا ہے۔
دريں اثناء اطلاعات ہيں کہ شامي فوج کي وردي ميں ملبوس دہشت گردوں نے صلاح الدين ميں عام شہريوں پر فائرنگ کرکے متعدد افراد کو ہلاک کرديا ہے يہ بھي اطلاعات ہيں کہ دہشت گردوں نے دمشق کے قريب ايک چيک پوسٹ پر حملہ کرنے کي کوشش کي تھي جس کو شامي فوج نے پوري طرح ناکام بناديا ہے۔
.......
/169