ابنا: انھوں نے کہا کہ دشمن نے ہر طرف سے اسلام کو محاصرے میں لےرکھا ہے اور میانمار کے مسلمانوں کا بہیمانہ قتل عام اسلام کے ساتھ مقابلہ کرنے کی غرض سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج اسلامی بیداری کی لہر ان ممالک میں جاری ہے جو امریکہ کے طرفدار ہیں مصر میں اسلامی بیداری کامیابی کی منزل کی طرف گامزن ہے جبکہ بحرین ، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں عوامی لہر کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام مسلمان، امریکہ نواز عرب حکمرانوں سے متنفر اور بیزار ہیں۔
.......
/169