ابنا:کیوبا کے صدر راؤل کاسٹرونے کہا کہ کیوبا امریکہ کے ساتھ جمہوریت، انسانی حقوق اور مطبوعات کے آزادی کے موضوعات پر گفتگو کے لئے آمادہ ہے۔ اس نے کہا کہ کیوبا کسی کے تسلط میں نہیں ہے اور نہ ہی کسی کا فرمانبردار ہے۔ گارڈین کے مطابق امریکہ اور کیوبا کے 50 سال سے روابط منقطع ہیں۔ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ کیوبا آزادی اور جمہوریت پر عمل کرنے کے بعد امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرسکتا ہےذرائع کے مطابق جمہوریت اور آزادی کے سلسلے میں امریکہ متضاد پالیسیاں اپنائے ہوئے ہے اور امریکہ کی طرف سے جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق کی حمایت صرف فریب پر مبنی ہے۔
.......
/169