ابنا: نئی دہلی ... میانمار کے سفارتخانے کے سامنے سماجی تنظیموں اور بعض سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے میانمار میں مسلم نسل کشی کی مذمت کی اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام کے لئے فوری اقدام کریں.
اس موقع پر مظاہرین نے حکومت ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو اپنا شہری تسلیم کرنے اور انہیں ضروری سہولتیں فراہم کرنے کےلئے میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالے – مظاہرین نے میانمار کے سفیر اور اقوام متحدہ کے نمائندے کو میمورنڈم بھی پیش کیا.
ادھر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی میانمار کے مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ ہوا – مظاہرین نے میانمار سمیت مسلم علاقوں میں مسلمانوں کے خلاف جاری جرائم میں امریکہ اور صہیونی حکومت کو ملوث قرار دیتے ہوئے انکے خلاف زبر دست نعرے لگائے -
.......
/169