26 جولائی 2012 - 19:30

نيٹو نے پاکستان کي سرحد سے افغانستان کے مشرقي علاقوں پر کئے جانے والے مبنيہ حملوں کي مذمت کي ہے۔

ابنا: نيٹو کے جاري کردہ بيان ميں  کہا گيا ہے کہ يہ تنظيم اس طرح کے حملے روکوانے کي غرض سے حکومت پاکستان اور افغانستان کي وزرات دفاع کے ساتھ تعاون جاري رکھے گي-

نيٹو کے بيان ميں جلال آباد پر ہونے والے حملوں کے بارے ميں پاکستان اور افغانستان کے درميان مجوزہ بات چيت کا بھي خير مقدم کيا گيا ہے۔

افغان حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کے سرحدي علاقے سے مشرقي افغانستان کے صوبے کنڑ پر کي جانے والي گولہ باري ميں اس کے چار شہري ہلاک ہوگئے ہيں۔

گزشتہ مہينے بھي حکومت پاکستان کے مخالفين کي جانب سے افغانستان کے صوبے کنڑ پر کي جانے والي گولہ باري ميں متعدد افغان شہري ہلاک اور سيکڑوں کي تعداد ميں بے گھر ہوگئے تھے۔

حکومت افغانستان نے پاکستان پر مسلح شدت پسندوں کو پنا ہ دينے کا الزام لگايا ہے۔حکومت پاکستان نے افغانستان کے اس الزام کي سختي کے ساتھ ترديد کي ہے۔

.......

/169