25 جولائی 2012 - 19:30

فلسطین کے المنارجریدے کے مدیرنے کہاہےکہ سعودی حکومت مشرق وسطی میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی پالیسیوں پرعمل کررہی ہے۔

ابنا: اسماعیل عجوہ نےالعالم ٹی وی کوانٹرویودیتےہوئےبندربن سلطان کوسعودی عرب کےجاسوسی کےادارے کاسربراہ بنائےجانےاوراس میں امریکہ کےکردارکی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ اس پوسٹ پر بندربن سلطان کی تعیناتی کو اس ملک کےسیکورٹی کےڈھانچےمیں تبدیلی کےلئے امریکی حکام کےسعودی عرب کےمسلسل دوروں کے تناظرمیں دیکھناچاہئے۔انھوں نےمزیدکہاکہ بندربن سلطان کوجاسوسی کےادارے کی سربراہی واشنگٹن اور تل ابیب کےاشارےپردی گئی ہے کیونکہ بندربن سلطان نے بالخصوص لبنان میں آل سعود کےمخالفین کوٹھکانےلگانے اورالشرقیہ کےعلاقےمیں سعودی شہریوں کوکچلنےمیں اہم کرداراداکیاہے۔المنارٹی وی کے مدیرنےکہاکہ بندربن سلطان علاقےمیں شیعہ اورسنی مسلمانوں کےدرمیان کشیدگی پیداکرنےکی ریاض کی پرانی پالیسی میں تیزی لاناچاہتےہیں۔

.......

/169