25 جولائی 2012 - 19:30

کراچي… کريم آباد کے قريب ڈکيتي کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ايک شخص زخمي ہوا ہے جبکہنگي ٹاو?ن کے علاقے قصبہ کالوني ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ، ايک شخص زخمي ہوا،

ابنا: ريسکيو ذرائع کے مطابق محمود آباد نمبر 6ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ، ايک شخص ہلاک ہوا ہے. اس سے پيشترکراچي ميں فائرنگ کے مختلف واقعات ميں ايک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمي ہوگئے.پوليس کے مطابق جمشيد روڈ نمبر 2پر کولڈ ڈرنک کي دکان پر فائرنگ کر کے عدنان نامي شخص کو قتل کرديا گيا، پوليس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتيجہ ہے.

جہانگير روڈ پر فائرنگ سے ايک شخص زخمي ہو گيا.لانڈھي ميں پڑوسيوں ميں ذاتي جھگڑے کے دوران ہونے والے تصادم ميں فائرنگ، لاٹھياں اور ڈنڈے چلنے سے 6 افراد زخمي ہوگئے. واقعہ کے بعد پوليس کي بھاري نفري نے علاقے ميں پہنچ کر صورت حال پر کنٹرول کرليا ہے.

.......

/169