23 جولائی 2012 - 19:30

شیعہ مسلمانوں کے مرجع عالی قدر آیت ا۔۔۔ سیستانی کے نمائندے نے کہا ہے کہ شام کے خلاف مغرب اور اسکے پیروکار ممالک کے دباؤ کا اصل ہدف صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت کو نقصان پہنچانا ہے –

ابنا: آیت ا۔۔۔ سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام "سید جواد شهرستانی" نے ایران کے شہرقم  میں گذشتہ رات ایک ملاقات میں شام کی صورتحال اور صہیونی ریاست مخالف مزاحمت کے خلاف مغرب کی تشہیراتی مہم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،شام اور حزب ا۔۔۔ ، صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت کے سبب مغرب اور اسکے اتحادیوں کےنشانے پرہیں –
انہوں نے اس بات پرتاکید کی کہ شام میں اس وقت جو حالات ہیں اس کا اصل ہدف صہیونی ریاست کا مخالف محاذ ہے -

.......

/169