ابنا: ذرائع کے مطابق حالات پر قابو پانے کے ليے فوج کي مدد طلب کرلي گئي ہے. پوليس کے مطابق رياست ميں مسلمان آباد کاروں اور مقامي بودو کميونٹي کے درميان زمين کے تنازعہ پر ہونے والے فسادات ميں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہيں. پوليس کے مطابق رياستي دارالحکومت گوہاٹي کے مغربي ضلع کوکراجھر ميں يہ جھڑپيں دو روز سے جاري ہيں اور حالات پر قابو پانے کے ليے فوج کي مدد طلب کي گئي ہے. يہ تنازعہ جمعہ کو ايک شخص کي ہلاکت پر شروع ہوا اور آس پاس کے تقريبا چھ ديہات تک پھيل گيا.
.......
/169