ابنا: امریکی مخالفت کے باوجود ایران نے پاکستان کو خام تیل برآمد کرنے کی پیشکش کی ہے جسے صاف کرنے کےلئے گوادر میں آئل ریفائنری قائم کی جائےگی۔
ڈیڑھ سال پہلے دو پاکستانی آئل ریفائنریز ایران سے تین ماہ کی موخر ادائیگی پر خام تیل خرید کر صاف کر رہی تھیں لیکن اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باعث بینکوں نے ایران کےلئے لیٹر آف کریڈٹ کھولنا بند کر دیئے جس کے نتیجے میں ایران سے ادھار تیل کی خریداری بند ہوگئی۔ تاہم پاکستان سے تجارتی تعلقات میں اضافے کےلئے ایران نے پاکستان کو ایک بار پھر خام تیل برآمد کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کےلئے بھی پاکستان کو تکنیکی اور مالی تعاون کی پیشکش کرچکا ہے۔
.......
/169