22 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ڈائرکٹر نے کہا ہے کہ ایران شام میں گفتگو کے آغاز کے لئے پرامن ماحول پر تاکید کرتا ہے۔

ابنا: مجتبی فردوسی پور نے آج صحافیوں سے گفتگو میں شام کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں مذاکرات میں حکومت دمشق کے شامل ہوئے بغیر کوئي نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔ فردوسی پور نے کہا کہ شام صہیونی ریاست کے خلاف جاری مزاحمت میں بنیادی کردار کا حامل ہے اور اس ملک میں داخلی جنگ چھیڑنے کی سازش مغرب اور بعض عرب ملکوں کی سازش ہے جو یہ ممالک شام کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک شام کو اقوام متحدہ کے منشور کی شق نمبر سات میں شامل کرکے شام میں فوجی مداخلت کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے ذریعے ہی شام میں امن قائم ہوسکتا ہے۔

.......

/169