ابنا: سابق ناظم بازيد خيل اور امن لشکر کے سربراہ فہيم خان کے بھائي آصف نے الزام لگايا ہے کہ اس کے بھائي کے قتل ميں پوليس اہلکار ملوث ہيں. ايف آئي آر فہيم کے پوليس گارڈزکے خلاف درج کرانے کا فيصلہ کيا گيا. تاہم اتوار کے روز تھانہ پہاڑي پورہ نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کرديا ہے. جسکے بعد پوليس کے اعلي حکام سے رابطہ کيا جارہا ہے. آصف خان کے مطابق فہيم کے قتل کي ايف آئي آر پوليس سب انسپکٹر جاويد اختر اور اے ايس آئي گل محمد کے خلاف درج کرايا جائے گا. پہاڑي پورہ پوليس کے مطابق ايس ايچ او چھٹي پر ہيں اور پوليس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ اعلي حکام کو اعتماد ميں لينے کے بعد درج کيا جائيگا. سابق ناظم بازيد خيل اور امن لشکر کے سربراہ فہيم خان 27 جون کي صبح پہاڑي پورہ کے علاقے ميں مردہ پائے گئے تھے.
.......
/169