20 جولائی 2012 - 19:30

بعض سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں قومی سلامتی کے دفتر میں ہونیوالا بم دھماکہ ، امریکی سفیر کے گھر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ کیا گیا ہے –

ابنا: کویت کے الانباء اخبار نے اپنی آجکی اشاعت میں بعض سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ شام کے  قومی سلامتی کے دفتر میں ہونیوالا بم دھماکہ امریکی سفیر رابرٹ فورڈ کے گھر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ کیا گیا ہے – اس اخبار نے اپنے ذرائع کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے – رپورٹ کے مطابق بارودی مواد کو اعلی حکام کی میز کے نیچے نصب کیا گیا تھا –کویت کے الانباء اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی سفیر رابرٹ فورڈ دھماکے کے بعد دمشق کو ترک کر دیا ہے –گذشتہ بدھ کو دمشق میں قومی سلامتی کے دفتر میں بم دھماکے کے نتیجے میں شام کے وزیردفاع داؤد راجحہ سمیت شام کے 3 اعلی حکام جان بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوئے تھے

.......

/169