ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے سلسلے میں آج مزید 3 افراد ہلاک ہوئے - آج صبح ملیر کھوکھراپار اور سرجانی ٹاون میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ منگھوپیر میں ایک 25 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی –ادھر نیوکراچی میں جماعت اسلامی کے علاقائی امیرعبدالرشید کی تدفین کے موقع پر سخت کشیدگی ہوئی جسکے باعث پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کرنا پڑا- عبدالرشید کو گذشتہ روز نیوکراچی میں فائرنگ کرکے مسلح افراد نے ہلاک کیا تھا –کراچی میں گذشتہ روز مسلح افراد نے جماعت اسلامی کے علاقائی امیرعبدالرشید اور اے این پی کے علاقائی عہدیدار فضل امین سمیت گیارہ افراد کو ہلاک کیا ہے –سترہ دنوں میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ واقعات کے دوران 115افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔۔
.......
/169