ابنا: علی اکبر صالحی نے آج تہران میں ایک پریس کا نفرنس میں کہا کہ ایران حکومت شام اور اسکے مخالفین کے مذاکرات کی میزبانی کرنے کو تیار ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران نے شام کے مخالفین کے متعدد گروہوں سے رابطہ کیا ہے اور دوچار گروہوں گی جانب سے تہران کی میزبانی کی مخالفت کے یہ معنی نہیں ہیں کہ شام کی حکومت کے مخالف تمام گروہ تہران میں مذاکرات کے مخالف ہیں۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کے بارے میں کہا کہ یہ آبی راستہ علاقے اور عالمی برادری کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ایران اس علاقے کی سکیورٹی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔
.......
/169