ابنا: ڈي ايس پي سہراب گوٹھ افتخار لودھي کے مطابق سہراب گوٹھ کے قريب اقوام متحدہ کي گاڑي پر فائرنگ سے ڈاکٹر سميت دو افراد زخمي ہوئے زخميوں ميں گھانا سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر اور اس کا ڈرائيور شامل ہيں. افتخار لودھي کے مطابق يہ افراد اقوام متحدہ کے تحت پوليو مہم کے سلسلے ميں سپر ہائي وے پر واقع گوٹھ گئے تھے. ايس ايس پي ملير راو? انوار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے پيٹ ميں گولي لگي جبکہ ڈرائيور معمولي زخمي ہواا ،راو? انوار کا کہناہے کہ ٹيم پوليس کو اطلاع ديئے بغير الآصف اسکوائر کے عقب ميں افغان بستي گئي تھي . زخمي ڈاکٹر کو نجي اسپتال منتقل کرديا گيا ہے .
.......
/169