ابنا: صدرمملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل رات پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے خصوصی ایلچی کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں ایران اور پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ وسیع تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم پاکستان کی ترقی اور اقتدار کو اپنی ترقی اور اقتدار سمجھتی ہے اور ایران سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی مدد کےلئے پوری طرح آمادہ ہے. انہوں نے مصنوعات و اشیاء کے تبادلے کو تجارت کے اچھے طریقوں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان کے ساتھ اس طریقے کی تجارت کا خواہان ہے جو دونوں ملکوں کے مفاد میں ہو اور اس طرح کی تجارت میں رقم کے تبادلے سے مغربی بینکوں کوئی منافع نہیں ملے گا -اس ملاقات میں پاکستانی صدرکے خصوصی ایلچی نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر مبنی ہے اور ہم پاکستان کی ترقی کےلئے ایران کی مدد کے شکرگزار ہیں -
.......
/169