ابنا: حیدر مصلحی نے آج قم کے شہر میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ کہ جب تک ایران میں ولی فقیہ موجود ہیں دشمن ایران کو غیر مستحکم نہیں کر سکےگا کیونکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تدبیروں سے دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوتی ہیں- ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے مزید کہا کہ دشمن اور انکے آلہ کارعناصر ایران کی خارجہ پالیسی میں بحران پیدا کرنے کے ذریعے ایران کے اسلامی نظام کو شکست دینے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں تاہم وہ کبھی بھی اپنے ان ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے- حیدر مصلحی نے ایران کے مختلف قوموں میں تفرقہ ڈالنے کےلئے دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ کے انٹیلی جنس اداروں نے مذہب ، دینی مدارس اور شیعہ مرجعیت میں علما کے کردار کو نقصان پہنچانے کےلئے خاص اداروں کی تشکیل دے دی ہے – انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کی کوشش ہے کہ ایرانی عوام خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار کریں اور وہ اس بات کو ذہن نشین کرنے کے درپے ہیں کہ ایران کی معیشت انکی مرضی سے وابستہ ہے لیکن انکی یہ سازش بھی ناکام رہے گی......../169
14 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 329298
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس جناب حیدر مصلحی نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی نظام کے خلاف دشمن طاقتوں کی تمام سازشیں اور منصوبے مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں-