ابنا: علی اکبرصالحی نےالعالم کوانٹرویودیتےہوئےکہاکہ تہران شامی مخالفین کوایران آنےکی دعوت دینے اوران کےاورشامی حکومت کےدرمیان مذاکرات کی زمین ہموار کرنے کے لئے تیار ہے۔ علی اکبرصالحی نے اس کےساتھ ہی تاکیدکی کہ شام کامسئلہ شامی حکومت اور مخالفین کے باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل ہوناچاہئے اورباہرسےکوئی چیزمسلط نہ ہونی چاہئے۔ ایران کےوزیرخارجہ نےامیدظاہرکی کہ ایران ، اقوام متحدہ اورعلاقائی ممالک کی مدد سے شام کےبحران کےحل کےلئے بڑے پیمانے پرتعاون کیا جائے گااوراس سلسلےمیں موثرقدم اٹھایاجائےگا۔ علی اکبرصالحی نے اقوام متحدہ اورعرب ليگ کے مشترکہ نمائندے کوفی عنان کے حالیہ دورۂ تہران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ حساس حالات نے شام کےمسئلےکوپورےعلاقےاور پوری دنیاکےلئے نہایت اہم بنا دیا ہے اور اگرشام کے بحران کے حل کے لئے کوئی مناسب راستہ اختیار نہ کیاگیا تو یہ بحران پورے علاقےکو اپنی لپیٹ میں لے لےگا اور پوری دنیا پر اس کے برے اثرات مرتب ہوں گے۔ ......./169
14 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 329287
اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیرخارجہ علی اکبرصالحی نے کہا ہے کہ تہران شامی حکومت اور اس کےمخالفین کےاجلاس کی میزبانی کےلئےتیار ہے۔